نواز شریف کو لند ن لے جانے جدید ترین طبی آلات سے آراستہ ایر یمبولنس منگل کو پاکستان پہنچ جائے گی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے بزرگ رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بغرض علاج بیرون ملک لے جانے کے لیے ایک ایر ایمبولنس منگل کے روز پاکستان پہنچ جائے گی۔

یہ مژدہ جانفزا سناتے ہوئے پی ایم ایل این کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پی ایم ایل این کے قائد اعلیٰ منگل کو کسی وقت لندن پرواز کر جائیںگے۔

ان کے معالجین نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ شروع کر دیا ہے اور انہیں سفر کے قابل بنانے کے لیے باہم مشاورت شروع کر دی۔ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے بھاری مقدار میں اسٹرائیڈ دینا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ سفر کے قابل ہو سکیں۔

ان کا بلڈ پریشر اور وگر کنٹرول میں رکھنے اور قلب و دیگر عضلات کو فعال رکھنے اور صحت بگڑنے کے خطرات کم سے کم کرنے کے لیے بھی دوائیں دی جا رہی ہیں۔ اور ہر وہ اقدام و علاج کیا جارہا ہے جس سے نواز شریف بخیر و عافیت غیر ملکی سفر کر سکیں۔

پارٹی ترجمان نے ٹوئیٹر کے توسط سے قوم سے خصوصی استدعا کی ہے کہ وہ نواز شریف کے حق میں دعا فرمائیں کہ خدا انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔

دریں اثنا نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا کہ نواز شریف تمام تر طبی و جرحی آلات سے آراستہ ایر ایمبولنس میں ،جس میں طبی عملہ بھی ہوگا،آئندہ24گھنٹے میں لندن پرواز کر جائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air ambulance for nawaz sharifs transportation to arrive on tuesday pml n in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.