احتساب عدالت نے نواز اینڈ فیملی کی درخواست استثنیٰ خارج کر نے کا تحریری حکم جاری کر دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل کنبہ کے خلاف بدعنوانی معاملہ کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت نے تحریری حکم کے توسط سے شریف خاندان کی بیرون ملک سفر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
نواز شریف ، بیٹی مریم اور داماد ممبر قومی اسمبلی ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ چونکہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں اور وہ تینوں ان کی عیادت و تیمار داری کے لیے لند ن جانا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں 19فروری تا5مارچ عدلات میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
حالانکہ عدالت نے15فروری کو ہی ان کی استدعا خارج کر دی تھی لیکن تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کیا گیا ۔اپنے حکمنامے میں عدالت نے لکھا کہ نواز کی اہلیہ کی علالت کو عدالتی کارروائی سے استثنیٰ کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا۔
اسی طرح جج نے یہ بھی رولنگ دی کہ گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے لیے کسی وکیل کا بندوبست کرنے کے لیے لندن جانے کو بھی استثنیٰ دیے جانے کا جوازنہیں بنایا جا سکتا۔
کلثوم کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق، جو گذشتہ سماعت کے وقت عدالت مین داخل کی گئی تھی، ان کی چھ بار کیمو تھراپی ہو چکی ہے اور عارضہ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔آئندہ کینسر کے خطرے کو ٹالنے کے لیے ریڈیو تھراپی تجویز کی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ailment of nawazs wife cannot be made basis for appearance exemption rules court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply