نواز شریف کی حالت بگڑنے پر فوجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)کے قائد اعلیٰ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ،جو یہاں کی کوٹ لکھپت جیل میں کچھ روز سے علیل ہیں،حالت بگڑنے پر دوشنبہ کو رات دیر گئے فوجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

جہاں ڈاکٹروں نے پورا معائنہ کرنے کے بعد ان کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہوجانے کی تصدیق کر دی۔ ان کی علالت کے حوالے سے تفسیلی رپورٹ موصو ل ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو نے نہیں طبی معائنہ کے لیے اسپتال میں منتقل کر دیا۔

بیورو کے ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کوطبی معائنہ کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔مسٹر شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے پر کی شام میں ہی ان کی حالت دیکھ کر تشویش ظاہر کی تھی اور تحریک انصاف پارٹی کی حکومت سے پر زور اپیل کی تھی کہ انہیں بغرض علاج فوری طور پر کسی اسپتال میں داخل کیا جائے۔

ڈاکٹر عدنان نے احتساب بیورو کے ٹھوکر نیاز بیگ ہیڈ کوارٹر میں مسٹر شریف کے طبی معائنہ کے بعد ٹوئیٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم کے خون میں سفید خلیوں (پلیٹلیٹ)کی تعدا دمیں جو عام طور پر ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہونی چاہئے شدید کمی واقع ہو گئی تھی اور یہ گھٹ کر 16*10^9/L رہ گئے تھے جو انہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیے جانے کے متقاضی تھے۔

پی ایم ایل این کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ شریف کی تازہ طبی رپورٹوں سے ظاہر ہوا ہے کہ ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ کئی جان لیوا امراض میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری طور پر کسی اسپتال میں منتقل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج سے محروم رکھ کر عمران خان اپنی نااہلیت اور جھوٹ کو چھپا نہیں سکتے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ailing nawaz rushed to hospital for check up in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.