پشاور میں خود کش دھماکہ میں پولس انسپکٹر جنرل ہلاک

پشاور : پولس ذرائع کے مطابق پشاور کے حیات آباد علاقہ میں ایک پولس گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے گئے خود کش حملے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز اشرف نور ہلاک ہو گئے۔
کیپیٹل سٹی پولس افسر(سی سی پی او) طاہر خان نے کے مطابق خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹر سائیکل اس پولس گاڑی سے ٹکرا دی جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اور دیگر پولس اہلکار جارہے تھے۔یہ خود کش حملہ زرغونی مسجد کے قریب اس وقت کیا گیا جب یہ سب آج صبح دفتر جارہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ہوتے ہی پولس گاڑی آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئی۔اس دھماکے میں ہلاک شدگان اور مجروحین کی تعدادکے مختلف دعوے کیے جارہے ہیں ۔
لیکن سی سی پی او نے کہا کہ صرف ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہی شہید ہوئے ہیںجبکہ 6پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میںداخل کر دیا گیا۔

Title: aig martyred in suicide blast targeting peshawar police | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply