علمائے کرام سوشل میڈیا پر جہاد کے لیے فتوے ڈالنے والوں کی مذمت کریں:وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے علماءو مذہبی رہنماؤں کو تلقین کی ہے کہ سوشل میڈیا پر جہاد کے لیے فتوے پوسٹ کرنے والے لوگوں کی مذمت کریں۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ صرف حکومت کو ہی جہاد کا اعلان کرنے کا حق حاصل ہے۔
عوام کے کسیگروہ کو کسی دوسرے گروپ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا حق نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ دشمنان ملک چاہتے ہیں کہ مسلمان باہم دست گریباں رہیں اور ایک دوسرے سے لڑتے رہیں۔ہمیں یہی نہیں ہونے دینا چاہیے۔
لہٰذا میں علمائے کرام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا پر ڈالے جانے والے فتوؤں کی مذمت کریں۔اگر ہم نے یہ روش برقرار رہنے دی تو ایک روز مختلف گروپوں اور نسلوں کے درمیان ایسا خون خرابہ ہو گا کہ ملک میدان جنگ بن جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ahsan iqbal asks clerics religious leaders to condemn jihad fatwas posted on social media in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply