لاہور میں احمدی فرقہ کے ایک ڈاکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

لاہور: یہاں مسلکی دہشت گردی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے جمعہ کی سہ پہر میں شہر کے لالہ زار علاقہ میں احمدی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ایک مویشی ڈاکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہلاک ڈاکٹر کی شناخت68سالہ اشفاق احمد کے طور پر کی گئی ہے۔
ڈاکٹر اشفاق اپنے بھتیجے کے ساتھ جا رہے تھےکہ ایک موٹر سائیکل ان کی کار سے آگے نکلی اور گز بھر کی فاصلہ سے ان پر گولی چلادی۔ ڈاکٹر نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔لیکن ان کے بھتیجہ شہباز کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔
حملہ آور چونکہ ہیلمٹ پہنا تھا اس لیے اس کی شناخت نہیں ہو سکی اور وہ گولی مار کر فرار ہو گیا۔ڈاکٹر اشفاق لاہور یونیورسٹی سے حال ہی پروفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ahmadi veterinary doctor shot dead in lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply