میگھالیہ میں افسپا مکمل اور اروناچل پردیش میںجزوی طور پر ہٹا لیا گیا

نئی دہلی:مرکزی وزارت داخلہ نے دوشنبہ کو سلامتی دستوں کو خصوصی اختیارات دینے والے قانون مسلح فورسز اپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) کو میگھالیہ سے پوری طرح ہٹا لیا ہے۔علاواہ ازیں اروناچل پردیش کے16میں سے8تھانوں سے بھی افسپا ہٹالیاگیا ہے۔ا س سے قبل 2اپریل کو مرکزی حکومت نے اروناچل پردیش کے میانمار سے متصل تین اضلاع تراپ۔چانگ لانگ اور لانگ ڈینگ اور آسام کے 8تھانوں پر آئندہ 6مہینے تک افسپا نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اب افسپا صرف ناگالینڈ، منی پور (ما سوا امپھال ) آسام اور اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میںہی نافذ ہے۔میزورم اور تریپورہ میں2017سے بغاوت کے واقعات نہیں ہوئے ۔نیز گذشتہ چار سال کے دوران شملا مشرقی ریاستوں میں سلامتی کی صورت حال میں کافی سدھار آیا ہے۔اور آئندہ دنوں میں مرکزی ان رہاستوںسے مرکزی سلامتی دستوں کو واپس بلانے پر غور کر رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afspa revoked from meghalaya eight police stations in arunachal pradesh in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply