طالبان کا وفد خیر سگالی دورے پر پاکستان گیا ہے افغان حکومت سے امن مذاکرات کے لیے نہیں

اسلام آباد: افغان طالبان نے باقاعدہ اس بات کی تصدیق کی کہ قطر میں ان کے سیاسی دفتر سے ایک وفد پاکستان گیا ہے اور وعدہ کیا کہ اس دورے سے بامعنی نتائج بر آمد ہوں گے۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ طالبان نے اس خیال کی بھی تردید کر دی کہ یہ وفد حکومت افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت پر تبادلہ خیال کرنے گیا ہے۔ طالبان کے ایک قطر مقیم ترجمان محمد نعیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور نے ایک وفد پاکستان بھیجنے کی ہدایت دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا اور اس کے سودمند نتائج نکلیںگے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے اپنے دوحہ قطر کے دفتر سے ایک 3رکنی وفد کے دورہ پاکستان کی ، جس کی میڈیا پہلے ہی اطلاع دے چکا تھا،تصدیق کی ہے۔ اس وفد میں شہاب الدین دلاور، جان محمد اور ملا عباس شامل ہیں۔حسن اتفاق سے اس گروپ کی آمد کے موقع پر افغانستان و پاکستان کے لیے امریکہ کے نائب خصوصی نمائندہ جوناتھ کارپینٹر بھی پاکستان پہنچے ہوئے ہیں جس سے یہ قیاس آرائی کی جنے لگی کہ طالبانی وفد امن مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے بات کرنے آیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan taliban say team in pakistan not for peace talks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply