افغان مونا لیزا سے معروف شربت گلہ کو پاکستان بدر کردیا گیا

کراچی: پاکستانی حکام نے نیشنل جیوگرافک کے میگزین سے ’افغان مونا لیزا‘ کے طور پر شہرت حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گلہ ملک بدر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پاکستان میں رہنے کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد شربت گلہ کو طورخم کی سرحد پر افغان سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔ شربت گلہ کو چھ معاملات کا مجرم قرار دیا گیا تھا جن میں پاکستان میں غیر قانونی رہائش، جعلسازی، دھوکہ دہی، دستاویز میں چھیڑ چھاڑ اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔
واضح رہے کہ انسداد بدعنوانی اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے شربت گلہ کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ عدالت نے شربت گلہ کو غیر قانونی طریقے سے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں مجرم ٹھہرایا تھا اور انہیں 15 روز قید کے علاوہ جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔
شربت گلہ اور افغان حکومت نے خیبر پختونخوا کی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ 9 نومبر کو شربت گلہ کی سزا ختم ہونے کے بعد ان کی افغانستان واپسی کے انتظامات کرے۔ گزشتہ ہفتے صوبائی حکومت نے انسانی بنیادوں اور افغانستان کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے اظہار کے لیے شربت گلہ کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا تھا تاہم خود شربت گلہ نے پاکستان میں مزید قیام سے انکار کردیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan green eyed girl pakistan deports sharbat gula in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply