کراچی میں افغان سفارت کار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

کراچی:پاکستان کے کراچی شہر میں آج افغان ہائی کمیشن میں ایک افغان سفارت کار کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ پولس افسر ثاقب اسماعیل نے رائٹر کو بتایا کہ ایک پرائیویٹ گارڈ نے جسے گرفتار کر لیا گیا افغان سفارت کار کو ہلاک کیا ہے ۔ مسٹر اسماعیل نے بتایا کہ قتل کرنے والا گارڈ بھی افغان شہری ہے۔ گارڈ نے آٹومیٹک ہتھیار کا استعمال کیا۔
ایک دوسرے اعلی پولیس افسرڈی آئی جی آزاد خان نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کی وجہ ذاتی رنجش ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں افغان سفیر عمر جاخلوال نے اپنے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے افغان قونصل جنرل سفارت خانے کے اندر فائرنگ ہوئی۔ ایک افغان گارڈ نے یہ فائرنگ کی جس میں ایک سفارت کار ہلاک ہو گیا۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ذاتی رنجش کی وجہ سے اس واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan diplomat shot dead at karachi consulate in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply