ڈورنڈ لائن پر افغان فوج کی فائرنگ میں 2پاکستانی فوجی ہلاک 5زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ ڈورنڈ لائن پر افغان علاقہ سے کی گئی فائرنگ میں فرنٹئیر کور (ایف سی)کے دو سپاہی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
پاکستانی فوج نے مزید کہا کہ خرم ایجنسی میں ایف سی خیبر پختونخوا پر افغانستان کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔یہ فائرنگ اس وقت ہوئی جب ایف سی کے فوجی علاقہ میں باڑھ لگانے کے لیے گڑھے بھرنے اور ضروری تیاری کے دوران معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان ہلاکتوں کے باوجود پاکستانی فوجیوں نے صبر و ضبط سے کام لیا اور اس طرح افغان شہریوں کو ہلاکتوں سے محفوظ رکھا۔
تاہم افغان حکام نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوجویں نے افغان علاقہ میں گھسنے کی کوشش کی تو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
خوست میں صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر کے مطابق پاکستانی ملیشیا فورسز نے اتوار کو صبح 8بجے ززائی میدان ڈسٹرکٹ کے جاندو سار اور بد خواران میں فوجی چوکیوں پر حملے کیے۔
واضح ہو کہ1896میں برطانوی سامراج نے دونوں ملکوں کے درمیان1500میل طویل ڈورنڈ لائن کھینچی تھی جس سے دونوں ملکوں کی سرحد الگ ہو جاتی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: afghan and pak officials contradictory claims after sundays deadly clash in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply