احتسابی عمل اور آغاز وزیر اعظم سے کیے جانے کی ضرورت:بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو نے جمعہ کے روز دھڑکی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب وزیر اعظم سے شروع ہونا چاہئے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ وزیر اعظم جمہوری احتساب کے لیے خود کو پیش کریں۔بلاول نے کہا کہ وہ وزیر اعظم پر بد عنوانی کا الزام عائد نہیں کر رہے لیکن پنامہ دستاویزات میں ان کے کرپشن کا ثبوت سبھی کو نظر آرہا ہے۔
پی پی پی چیرمین نے پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف حکومت کی حالیہ پالیسیاں ملک کی تاریخ کی بدترین پالیسیاں ہیں اور ان پالیسیوں نے عوام میں گروہی اور مسلکی تقسیم کر دی ہے۔بلاول نے کہا وہ عوام میں اتحاد چاہتے ہیں لیکن نواز شریف صاحب آپ کی پالیسیوں نے عوام کو تقسیم کر دیا ہے۔
انہوں نے نواز شریف کو اس امر کی بھی یاد دہانی کرائی کہ وہ مطلق العنان نہیں ہیں اور نہ ہی رائے ونڈ پاکستان کا پایہ تخت ہے۔پاکستان ایک جمہوریت ہے بادشاہت نہیں۔ آپ وزیر اعظم ہیں بادشاہ نہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accountability should start from the prime minister says bilawal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply