حمزہ شہباز کئے جسمانی ریمانڈ میں مزید14روز کی توسیع

لاہور: یہاں کی ایک احتساب عدالت نے معلوم ذرائع سے زائد آمدنی کے معاملہ میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)رہنما اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی۔

قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ مقدمات میں عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد 11 جون کوگرفتار کر لیا تھا۔

احتساب بیورو کے مطابق پی ایم ایل این نے 2006تا2009تین کمپنیاں بنائیں اور19ارب روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔بیورو کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ حمزہ کے بینک کھاتوں سے مشتبہ لین دین کیا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ2003میں حمزہ کی املاک 22.5ملین روپے تھی۔جو2007-2005میں حمزہ نے اپنی املاک کا کوئی ذکر نہیں کیا۔2009میں ان کے اثاثوں کی قیمت بڑھ کر210ملین روپے ہو گئی۔قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم سخت حفاظتی بندوبست میں حمزہ شہباز کو عدالت لائی۔

بیورو کے اسپیشل پرازیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ احتساب بیورو نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15روز کی توسیع کی استدعا کی اور اس کے حق میں دلائل پیش کیے جس پر عدالت نے حمزہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14روز کی توسیع کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accountability courts extends hamza shehbazs physical remand by 14 days in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.