آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں شہباز شریف کو جیل بھیج دیاگیا

اسلام آباد: لاہور کی ایک احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں عدالتی تحویل میںدے کر جیل بھیج دیا۔

شہباز شریف کے ،جنہیں15اکتوبر کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا تھا،ریمانڈ میں کئی بار توسیع کی گئی ۔آخری بار 28نومبر کو ان کے ریمانڈ میں8روز کی توسیع کی گئی تھی۔

جو آج 6دسمبر کو ختم ہو گئی۔جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہان بیورو نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع چاہی۔لیکن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی اور شہباز کو عدالتی تحویل میں دے کر جیل بھیج دیا۔

بعدازاں انہیں کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا۔آج کی سماعت میں شہباز شریف کے وکیل امجد پروزی نے عدالت کے گوش گذار کیا کہ 2011تا2017ان کے موکل کا مالی گوشوارہ ان کی ٹیکس ریٹرن جلی حروف میں دکھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس قوانین شہریوں سے تحائف کی تفصیل بیان کرنے کا تقاضہ نہیں کرتے۔مزید برآں شہباز شریف نے اپنے ذاتی کھاتے سے رقم نکالی ہے جو پاکستان کے قانون کی رو سے کوئی جرم نہیں ہے۔انہوں نے دلیل دی کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ شہباز شریف نے اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کیا ہے۔

احتساب جج سید نجم الحسن نے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر نے کے بجائے انہیں عدالتی تحویل میں دے کر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت13دسمبر مقرر کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accountability court sends shahbaz to jail on judicial remand in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment