احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں کو مفرور ملزم قرار دے دیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے پیر کے روز ایک حکم جاری کر کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیٹوں حسین اور حسن نواز کو قومی احتساب بیورو کے تین ریفرنسز میں مفرور قرار دے دیا۔
قومی احتساب بیورو نے نواز بردارن کی ذاتی ملکیت کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ احتساب بیورو کو ملک میں ایسی کوئی املاک نہیں ملی جو ان بھائیوں کے نام ہو۔
قومی احتساب بیورو کی دفعہ502کے مطابق اس معاملہ میں گواہ بھی اپنے بیان قلمبند کرائیںگے۔ احتساب عدالت نے مزید حکم جار ی کیا کہ ملزموں کو گرفتاری کے فوراً بعد عدلت میںپیش کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accountability court issues order declaring hussain hasan nawaz as proclaimed offenders in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply