462بلین روپے کا گھپلا کرنے پر وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف فرد جرم عائد

کراچی: یہاں کی ایک احتسابی عدالت نے سابق وزیر پٹرولیم اور سابق صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص ڈاکٹر عاصم حسین اور پانچ دیگر کے خلاف 462ارب روپے کی خورد برد کرنے کے معاملہ میں فرد جرم عائد کر دی۔بدعنوانی کے معاملات میں جن پانچ دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں سابق پٹرولیم سکریٹری محمد اعجاز چودھری، ایک گروپ فنانس ایڈوائزر جو اب دوبئی میں ضیاءالدین میڈیکل سینٹر کا ایڈمنسٹریٹر ہے عبد الحمیدکراچی بندرگاہ لیبر بورڈ کے سابق چیف ایکزیکٹیو افسر صفدر حسین، اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز سید اطہر حسین اور مسعود حیدر جعفری شامل ہیں۔
ان سب پر ڈاکٹر عاصم کی معاونت کرنے کی فرد جرم لگائی گئی ہے۔احتسابی عدالت کے جج سعد قریشی نے ملزم کے خلاف الزامات طے کیے تو ڈاکٹر عاصم نے خود کو بے قصور بتایا۔ڈاکٹر عاصم پر ڈاکٹر ضیا الدین ہاسپٹل /ٹرسٹ کی توسیع کے لیے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں دھوکے فریب سے کا م لینے ، غیر قانونی طریقہ سے فائدے اٹھا نے،رشوت لینے اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ۔ان پر ایک کھاد کمپنی سے کمیشن لینے اور خیراتی اسپتال کے نام پر کالا بازاری اور عوام سے دھوکا کرنے کا بھی الزام عائدکیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accountability court indicts dr asim in rs462bn corruption reference in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply