احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے قومی احتساب بیوروکے فیصلہ کی توثیق کر دی

اسلام آباد: یہاں کی ایک احتساب عدالت نے معلوم ذرائع سے زائد اثاثے رکھنے کے مقدمہ میں وزیر مالیات اسحاق ڈار کے پاکستان میں اثاثہ جات اور تمام املاک منجمد کرنے کے قومی احتساب بیورو کے حکم کو برقرارکھتے ہوئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی ایک تازہ درخواست بھی خارج کر دی ۔عدالت نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے کرپشن معاملات میں دائر کیے گئے ریفرنسز پر ان کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھا۔
احتساب عدالت میں ڈار کے خلاف جیسے ہی سماعت شروع ہوئی سینئیر وکیل خواجہ حارث کے بجائے جونئیر وکیل عائشہ حمید نے عدالت میں ایک میڈیکل رپورٹ پیش کر کے ،جس میں کہا گیا تھا کہ ڈار دل کے مریض ہیں اور چار منٹ سے زیادہ وہ کھڑے نہیں رہ سکتے ، ڈار کو عدالت میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ رکھنے کی عدالت سے استدعا کی۔لیکن عدالت نے استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accountability court endorses nab request to freeze ishaq dars assets in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply