احتساب عدالت نے وزیر مالیات اسحاق ڈار کو بھگوڑا قرار دے دیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کیے گئے بدعنوانی کے ایک مقدمہ میں اسلام آباد کی ایک احتسابی عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے دیا۔
ڈار پر، جن کے خلاف معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثہ جات، جن کی مالیت 83کروڑ 17لاکھ بتائی جاتی ہے، احتسابی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور منگل کے روز اس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو کے تحقیقاتی افسر نادر عباس نے عدالت سے کہا کہ جب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں قومی احتساب بیورو کی ٹیم لاہور اور اسلام آباد میں وزیر کی رہائش گاہ جا چکی ہے۔
لیکن ڈار رہائش گاہ کے دیے گئے پتہ پر نہیں ملے۔اور اب وہ کچھ عرصہ سے بغرض علاج لندن گئے ہوئے ہیں۔تحقیقاتی افسر نے کہا کہ وزیر موصوف کوکوئی بیماری نہیں ہے وہ صرف گرفتاری اور عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے لندن بھاگے ہوئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accountability court declares ishaq dar an absconder in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply