نواز شریف اصولوں کی خاطر جیل جانے تیار

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اصولوں کی خاطر جیل جانے تیار ہیں ۔عباسی ے یہ ریمارکس جیو نیوز پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں اینکر طلعت حسین کو دیے اپنے ایک انٹرویو میں دیے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ قومی احتساب بیورو نواز شریف سے انصاف کرے گا۔نواز شریف فی الحال کئی سیاسی و بدعنوانی مقدمات میں ماخوذ ہیں۔اس ماہ کے اوائل میں ڈان کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ انتہاپسند تنظیمیں فعال ہیں ۔انہیں غیر ریاستی دہشت گردکہیں۔

ہمیں کیا انہیں اس بات کی اجازت دے دینا چاہیے کہ وہ سرحد پار جا کر ممبئی میں قتل عام کریں اور150افراد کو ہلاک کر دیں۔مجھے بتایا جائے کہ آخر ممبئی دھماکوں کے مقدمہ کی کارروائی ابھی تک کیوں پایہ تکمیل کو نہیں پہنچی۔

ان کے اس بیان سے پاکستان میں زلزلہ آگیا اور نا کی ہر طرف سے لعن طعن کی جانے لگی۔ یہی وجہ ہے کہ فوج و آئی ایس آئی بھی ّآجکل ان سے ناخوش ہیں اور اس بات کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے کہ نواز شریف سے انصاف برتا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abbasi says sharif ready to be jailed for principles in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply