خاقان عباسی نے پاکستان میں کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کی تردید کی

لندن: ( یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کا سیاسی عدم استحکام نہیں ہے۔ خاقان عباسی نے، جو پاکستان کے معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں ، ملک میں کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف سازشیں رچنا کوئی نئی بات نہیں ہے اور جہاں تک ان کی حکومت کا تعلق ہے تو ان کی حکومت ایسی سازشوں سے نمٹنا خوب جانتی ہے اور تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔ مسٹر عباسی اور نواز شریف کے درمیان ہوئی میٹنگ کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نیشنل اسمبلی کے صدرایاز صادق بھی موجود تھے۔
اس میٹنگ کے بعد مسٹر آصف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ کے دوران مختلف سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے باہمی تعاون چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسیوں کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو آگاہ کردیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل مسٹر ٹرمپ نے اپنی افغان پالیسی کا اعلان کرتے وقت دہشت گردی کی سخت تنقید کی ہے۔ مسٹر عباسی نے پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کومشکوک بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کی افغانستان اور پاکستان کی پالیسی کے بارے میں تفصیل جاننا چاہتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abbasi says no political instability in his country in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply