نگراں وزیر اعظم کے معاملہ پر خاقان عباسی کاجاتی امراءمیں شریفین سے تبادلہ خیال

لاہور: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نگراں وزیر اعظم کے حوالے سے حزب اختلاف کے قائد خورشید شاہ سے منگل کے روز آخری ملاقات سے پہلے پاکستان مسلم لیگ نواز( پی ایم ایل این) کے رہنماؤں میاں محمد نواز شریف اورمیاں محمد شہباز شریف سے جاتی امراءمیںملاقات کی اور ان سے نگراں وزیر اعظم کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔

ان تینوں کے مابین پارٹی سے انحراف، قومی احتساب بیورو مقدمات اور انتخابی مہم کے حوالے سے ریلیوں پر غور و خوض کیا گیا۔مسٹر شریف کے ایک قریبی ساتھی اور سینیئر پی ایم ایل این لیڈر نے ڈان کو بتایا کہ ملاقات کے دوران ان تینوں کا خیال تھا کہ پی ایم ایل این کسی نگراں وزیر اعظم کا نام تجویز کرے یا نہ کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا، کیونکہ ہر شخص جانتا ہے کہ وزیر اعظم کو بعد میں کون کنٹرول کرتا ہے۔ ایسی صورت حال میں پارٹی سمجھتی ہے کہ نگراں وزیر اعظم کی نامزدگی میں پارٹی کو دلچسپی نہیں لینی چاہیے۔

اگر پارٹی اپنے اس موقف پر اٹل رہتی ہے تو حزب اختلاف (پی پی پی) کے نامزد وزیر اعظم کو پی ایمایل این کی تائید حاصل ہو گی یا ہھر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجا جا سکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: abbasi may endorse shahs nominee for caretaker pm in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply