پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ عامر لیاقت حسین کو 27ستمبر کو مجرم قرار دے گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن پر خصوصی رمضان نشریات کی بنیاد ڈالنے والے براڈ کاسٹر اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین کوتوہین عدالت کیس میں27ستمبر کو مجرم قرار دے گی۔

عامر لیاقت کے خلا ف میڈیا کے نمائندوں سمیت انفرادی طور پر کسی کے بھی خلاف توہین آمیز زبان استعمال نہ کرنے یا منافرت پھیلانے والی تقریر نہ کرنے کے اپنے حلفیہ بیان کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک تین ججی بنچ نے کراچی سے پاکستان تحریک انصاف لیڈر کی جانب سے داخل کیے گئے غیر مشروط معافی نامہ کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اینکر شاہ زیب خانزادہ، انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ ، کیر ابراہیم الرحمٰن اورنجم عزیز سیٹھی کی جانب سے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی عرضداشتوں پرسماعت کے دوران عامر لیاقت پر توہین عدالت کا الزام عائد کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aamir liaquat to be indicted by sc in contempt of court case on sept 27 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply