گھر میں دھواں بھر جانے سے ایک خاتون کی موت

کراچی:کورنگی میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 8 افراد بے ہوش ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی میں واقع برمی کالونی میں ایک گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرگیا، جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
واقعے میں 3 خواتین سمیت 8 افراد بے ہوش بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Title: a woman died due to the smoke in karachi | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply