اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو لتاڑا

اسلام آباد: پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک کی طاقتور فوج اور زبردست اثر و رسوخ رکھنے والی آئی ایس آئی کو یہ حکم دے کر کہ وہ دیگر اداروں کے امور میں ٹانگ اڑانا بند کرے ملک کے تمام حلقوں میں سنسنی دوڑا دی۔

ہائی کورٹ نے حکومت کے اندر ایک حکومت کے خیال پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے واضح طور پر یہ حکمجاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی یہاں تک کہہ گئے کہ فوج اور انٹیلی جنس عناصر حکومت اور عدلیہ کو اپنے اشاروں پر چلانے کے لیے جوڑ توڑ کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ عدلاتوں کی کاررواﺅں میں کون مداخلت کرتا ہے اور کون اور کہاں سے سازش رچی جاتی ہے اور اپنے مطلب کے عین مطابق فیصلے کرائے جاتے ہیں۔

اس سے زیادہ چونکانے والی بات یہ ہے کہ جسٹس صدیقی نے وزارت داخلہ اور دفاع کے سکریٹریوں کو ہدایت کی کہ وہ یہ عدالتی حکم فوجی سربراہ اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کو پہنچا دیں۔اس کے بعد انہوںنے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ خفیہ اداروں کو اپنی حد میں رہنا چاہیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: a pakistan court issues startling order to powerful army in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply