خواجہ سندھ کے پولس سربراہ کے عہدے پر کام کرتے رہیں: سپریم کورٹ کا حکم

لاہور: سپریم کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی پولس سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں اور اس کے ساتھ ہی اس نے حکومت سندھ کی وہ اپیل بھی سماعت کے لیے منظور کر لی جس میں اسی قسم کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ میں سینئیر پولس افسروں کی تعیناتی اور تبادلوں کا فیصلہ کرنے کے لیے اے ڈی خواجہ کے اختیارات واپس لینے کے صوبائی حکومت کے فیصلہ کے کئی مہینوں بعدستمبر2017میں سندھ ہائی کورٹ نے خواجہ کو حکم دیا تھا وہ انسپکٹر جنرل آف پولس کے طور پر کام کرتے رہیں۔ایک ماہ بعد حکومت سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کر دیا۔
جمعرات کو اس اس عذر داری کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت منظوری دے بھی دے تب بھی خواجہ کو ان کے عہدے سے برطرف نہیںکیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A d khawaja to continue working as sindh police chief directs sc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply