کراچی میں طالبان کمانڈر سمیت 8دہشت گرد مارے گئے

کراچی: سیئیر پولس سپرنٹنڈنٹ ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے ملیر علاقہ میں پولس کے ساتھ مسلح تصادم میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک کمناڈر سمیت 8 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔انوار نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعہ ملیر میں تحریک طالبان کا کمانڈر گل زماں کی موجودگی کی تصدیق کیے جانے کے بعد پولس نے یہ کارروائی کہ تھی۔
ہلاک شدگان میں سے ایک کی شناخت تاج عارف لالہ کے طور پر کی گئی ہے جو فیکٹری مالکان کے اغوا اورٹارگٹ کلنگ کے متعدد معاملات میں ملوث تھا۔اس تصادم میں ایک 16سالہ لڑکا بھی، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ خود کش بمبار تھا،مارا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بموں اور لیپ ٹاپ کے علاوہ کثیر مقدار میں اسلحہ بارود بھی پایا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 8 militants killed in karachi police encounter ssp anwar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply