ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ،4 پولس اہلکار ہلاک، ایس ایچ او زخمی

اسلام آباد:ڈیرہ اسماعیل خانکے پارووا سب ڈسٹرکٹ کے مہاراہ علاقہ میں دہشت گردوں نے ایک پولس پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا جس میں چار پولس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

ڈسٹرکٹ پولس افسر (ڈی پی او) ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق یہ پولس پارٹی ایک ایس ایچ او کی قیادت میں جارہی تھی کہ مشتبہ دہشت گردوں نے ان کی وین کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ میں ایس ایچ او زخمی ہوا ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولس پارٹی نے جوابی فائرنگ کی لیکن دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولس نے حملہ آوروں کی تلاش میں علاقہ چھاننا شروع کر دیا ۔زخمی پولس افسر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا۔

یہ دہشت گردانہ حملہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 273کلومیٹر بلوچستان کے لورا لائی علاقہ ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کے ،جس میں 3پولس اہلکاروں سمیت9افراد ہلاک اور21دیگر زخمی ہو گئے تھے،ایک ماہ بعد کیا گیا۔لورا لائی علاقہ میں دہشت گردوں نے خود کش دھماکہ اور فائرنگ کے ساتھ یہ حملہ اس وقت کیا تھا جب سیکڑوں نوجوان پولس فورس میں بھرتی کے لیے تحریری امتحان کا پرچہ حل کرنے میں مصروف تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 4 policemen martyred in di khan ambush in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment