صادق آباد کے ایک بینک میں دھماکہ،20زخمی،عمارت تباہ

صادق آباد: پنجاب کے رحیم یار خان ضلع کے صادق آباد کے پی ایل روڈ پر واقع ایک بینک میں دھماکہ ہو گیا جس میں کم ا زکم20افراد زخمی ہو گئے ۔

دھماکہ سے بینک کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی اور بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کوبھی کافی نقصان پہنچا۔بینک کے ملبہ سے ابھی تک9زخمیون کو باہر نکالا جا سکا ہے۔ صادق آباد کے ڈی پی اوکے مطابق ابھی دھماکہ کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔

لیکن جو ابتدائی اطلاعات موصول ہوئیں ان کے مطابق یہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے ہوا۔ پولس نے علاقہ کے اد گرد گھیرا ڈال لیا ہے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے واردات کا سنجدگی سے نوٹس لیا ہے اور 24گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کر لی۔

واضح ہو کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پاکستان میں یہ تیسرا دھماکہ ہے ۔اس سے قبل پیر کی شب کوئٹہ کے سیٹیلائٹ ٹاؤن علاقہ میں ایک مسجد کے قریب طاقتور بم دھماکہ ہوا جس میں چار پولس اہلکار ہلاک اور کچھ پولس اہلکار سمیت 12دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ مسجد میں تراویح کے لیے آنے والے لوگوں کو تحفظ بہم پہنچانے کے لیے ایک پولس وین کے وہاں پہنچتے ہی ہو گیا۔یہ گذشتہ تین روز کے دوران بلوچستان میںہونے والا دوسرا بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 20 injured in explosion at bank in sadiqabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.