کوئٹہ میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ ،2ہلاک

کوئٹہ: (ایجنسی )صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر نا معلوم افراد نے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسمنگلی روڈ پر دہشت گردوں نےحملہ کیا، گاڑی بلٹ پروف ہونےکی وجہ سے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی اور ڈرائیور محفوظ رہے، تاہم فائرنگ سے گاڑی کے پچھلے حصے میں سوار 2 اہلکار شہید ہوگئے۔شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد طاہر اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق حمیداللہ دستی ڈی ایس پی پراسیکیوٹنگ تعینات ہیں اور واقعے کے وقت وہ کیسز کی پیروی کے لیے عدالت جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 2 policemen martyred as assailants open fire on dsps vehicle in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply