ڈیرہ اسماعیل خان میں پولس چوکی پر دہشت گردانہ حملہ،دو ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے شمال مغربی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے ایک پولس چوکی پر حملہ کر دیا جس میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

موصول رپورٹوں کے مطابق ہفتہ کی شام میں ڈیرہ اسماعیل خان کے درابین علاقہ میں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر 10تا12دہشت گرد پولس کی سیکورٹی چیک پوسٹ پہنچے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

اس حملہ میں سلامتی دستوں کو کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ البتہ چوکی کے قریب ہی واقع ایک پیٹرول پمپ پر تعینات ایک پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ اور جائے وقوعہ کے قریب سےگذر رہے چار لوگ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے جن میں سے سیکورٹی گارڈ اور ایک راہگیر نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔

زخمیوں میں سے دو کی شناخت سمیع اللہ اور نجیب اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں بالاترتیب کوئٹہ اور پیر محمد کے رہائشی ہیں۔انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 2 killed in terrorist attack on check post in nw pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.