اسلام آباد: معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق کورونا وائرس کے خوف سے ایران سے متصل سرحد بند کیے جانے کے پاکستان کے فیصلہ کے بعد ساز و سامان سے لدے 1400سے زائد ٹرک تفتان سرحد پر پھنس گئے۔

پاکستان نے ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور متعدد ہلاکتوں کے بعد 23فروری کو ایران کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی تھی۔

بلوچستان،جس کا ایران کے ساتھ سرحد میں 959کلومیٹر کی حصہ داری ہے ، پہلے ہی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے صوبہ میں ایمرجسی ڈکلیر کر چکا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایران نے پاکستان سے درخوات کی ہے کہ وہ ٹرکوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دے۔

ذرائع نے یہ کہتے ہوئے کہ توقع ہے کہ اس معاملہ پر آئندہ دو چار روز میں کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا ،کہا کہ ہم سامان کی کلیرنس کے لیے راستے تلاش کررہے ہیں۔

سرحد پر جو ٹرک پھنسے ہوئے ہیںا ن میں پیٹرولیم مصنوعات خاص طور پر رقیق گیس اسکریپ اور کیمیکلز لدا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سامان کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان میں وائرس نہیں ہے مسئلہ ٹرکوں کے ڈرائیوروں اور ہیلپروں کا ہے ۔حکومت سرحد پرواقع دور افتادہ اور ویران علاقوں میں ڈرائیوروں اور ہیلپروں کی طبی جانچ کے لیے مختلف متبادل پر غور کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *