پاکستان کے صادق آباد میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی14ہلاک درجنوں زخمی

اسلام آباد: رحیم یار خان ضلع کے صادق آباد میں ولہار ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم14مسافر ہلاک ور79دیگر زخمی ہو گئے۔

رحیم ہار خان کے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ جمعرات کی صبحہونے والے اس افسوسناک حادثہ کا سبب کانٹا نہ بدلنا بتایا جارہا ہے۔جس کی وجہ سے اکبر ایکسپریس اسی پٹری پر آگئی جس پر پہلے ہی ایک مال گاڑی اسے آگے نکالنے کے لیے روک دی گئی تھی۔

مسٹر جمیل نے مزید کہا کہ کوئٹہ جانے والی اس ٹرین کے تمام مسافروں کو ٹرین سے اتار لیا گیا اور پٹری صاف کی جارہی ہے۔اس سے قبل جمیل نے کہا تھا کہ ٹرین کی پچک جانے والی بوگیوں سے مسافروں کو نکالنے کے لیے بھاری مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور انہیں کھانا و پانی بہم پہنچایا جا رہا ہے۔

رحیم یار خان کے ڈی پی او عمر فاروق سلامت نے بھی کہا کہ ٹریک کا سگنل نہ بدلےلے جانے کے باعث اکبر ایکسپریس لوپ لائن پر آگئی جہاں پہلے ہی سے ایک مال گاڑی کھڑی تھی۔

ضلع کے مختلف مقامات سے ایمبولنسیں جائے حادثہ پہنچ رہی ہیں اور وہاں سے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ او صادق آباد اور رحیم یار خان میں شیخ زائد اسپتال منتقل کررہی ہیں۔

ایک پولس ترجمان نے کہاکہ پولس، ریسکیو اہلکار اور دیگر متعلقہ ادرے بچاو¿ کام میں ،مصروف ہیں۔ نیز فوجی و پولس افسران بھی بچاو¿ کی کوششوں میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی صادق آباد کے اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن بگتی پولس کا ایک بڑا دستہ لے کر جائے حادثہ پہنچ گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 14 killed 79 injured in sadiqabad train collision in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.