اسلام آباد۔ پشاور موٹر وے پر بس حادثہ کا شکار، 11ہلاک46زخمی

اسلام آباد: پشاور ۔اسلام آباد موٹر وے پر بہتر انٹرچینج کے قریب ایک تیز رفتار بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں کم از کم11افراد ہلاک اور46دیگر زخمی ہو گئے۔

پولس کے مطابق جمعرات کو علی الصباح جب یہ حادثہ رونما ہوا تو اس وقت طوفانی بارش ہو رہی تھی۔ اور بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی۔ پوتوہار کے پولس سپرنٹنڈنٹ سید علی نے کہا کہ اس حادثہ کا تمام تر ذمہ دار ڈرائیور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف معاملہ درج کر لیا ۔انہوں نے حادثہ کے بعد ایم 1موٹر وے پرہر500میٹر پر اسپیڈ کیمرے نصب کرنے کے احکام جاری کر دیے۔

موٹر وے پولس ڈپٹی انسپکٹرجنرل اشفار احمد نے کہا کہہلاک شدگان لاہور، ننکانہ صاحب اور سوات کے رہائشی ہیں۔

انہوں نے کچھ عینی شاہدین کے حوالے سے کہا کہ ڈرائیور وقفہ وقفہ سے موبائیل فون پر بات کر رہا تھا۔ اور کچھ مسافروں نے اسے ڈرائیونگ کے دوران فون پر بات کرنے سے منع بھی کیا لیکن اس نے سنی ان سنی کر دی ۔

علاوہ ازیں ڈرائیور حشیش کا بھی استعمال کر رہا تھا۔اور جب اس نے فون پر بات کرتے ہوئے ہی ایک ٹریلر سے آگے نکلنے کی کوشش کی اسٹیرنگ وہیل پر اس کا ہاتھ بہک گیا اور بس پلٹ گئی۔

ٹی ایچ کیو ٹیکسلا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہوریا نے بتایا کہ 10لاشیں اور8زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ جبکہ باقی میتیں اور زخمیوں کو حسن ابدال، واہ کینٹ اور راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 11 killed 46 injured in peshawar islamabad motorway accident in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.