جعلی شادیوں کامعاملہ:11چینی شہری جیل بھیجے گئے

لاہور: ایک جوڈیشیل مجسٹریٹ نے جعلی شادیوں کے معاملہ میں گرفتار 11چینی شہریوں کو جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج کر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ان سب کے خلاف الزامات طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملزمین پاکستانی خواتین کے ساتھ جعلی شادیاں کرنے اور انہیں چین لے جا کر ان سے جسم فروشی پر مجبور کرتے تھے۔

تفتیشی افسر نے ان چینی شہریوں کو ان کے دور وزہ جسمانی ریمانڈ کے اختتام پر جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا تھا۔اور کہا تھا کہ انہیں جو معلومات حاصل کرنی تھیں کر لی گئیں اس لیے ملزموں کی اب مزید تحویل کی ضرورت نہیں ہے۔

افسر نے مزید کہا کہ اب اس امر کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ملزمین مزید کچھ بتائیںگے ۔جس پر مجسٹریٹ عامر رضا بٹو نے ملزمان کو 14روز کے للیے جیل بھیج دیا اور تحقیقاتی افسر کو ہدایت کی کہ دی گئی مدت کے اندر چالان داخل کر دیں۔

ملزمان کی شناخت ہونگفا ینگ، لیبینگ لیو، بو وانگ، چوانجو یو، گونگزے ہی، تنائی لی،فینگ شنو یانگ، چان یین ،سونگ گوقیان ،لیو اور وی لین پینگ کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 11 chinese nationals sent to jail in fake marriages case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.