لاہور کے چو برجی علاقہ میں رکشہ بم دھماکہ ،10زخمی ،2 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: لاہور کے چو برجی علاقہ میں جمعہ کے روز (آج)ایک رکشہ بم دھماکہ میں کم ز کم 10افراد زخمی ہو گئے۔ پنجاب انسداد دہشت گردی محکمہ کے ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ دن میں 11بج کر 25منٹ پر ملتان روڈ پر چو برجی کے قریب ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں آٹو ڈرائیور بھی شامل ہے۔جس وقت دھماکہ ہوا تو زخمی ہونے والے اس آٹو رکشہ کے قریب سے ہی گذر رہے تھے۔تمام زخمیوں کو ایک قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

باقی8 معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔اور ان سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بم ناکارہ بنانے والے عملہ نے بتایا کہ رکشہ میں تقریباً دو کلوگرام دھماکہ خیز مواد تھا۔ جائے واردات کے قریب بال بیرنگ بھی پڑے پائے گئے۔

سول لائنز کے ایس ایس پی نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے شہر کے شیر کوٹ علاقہ سے ایک سواری اٹھائی تھی اور سمن آباد علاقہ میں اسے چھوڑا تھا۔

اس نے بتایاکہ سواری کے پاس ایک شاپنگ بیگ بھی تھا جو شاید وہ رکشہ میں چھوڑ گیا اورڈرائیور نے اس طرف دھیان نہیں دیا ۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ رفع حاجت کے لیے بیت الخلاءگیا ہوا تھا۔قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقہ کو گھیر کر تحقیقات شروع کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 10 injured in rickshaw blast in lahores chauberji area in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.