افغان سرحد پار سے دہشت گردانہ حملہ میں پاکستانی فوج کا کیپٹن سمیت10فوجی شہید

اسلام آباد: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع اور بلوچستان میں دو علیحدہ دہشت گردانہ حملوں میں ایک کیپٹن سمیت دس پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

پہلا دہشت گردانہ حملہ کی شمالی وزیرستان کے گڑباز کے قریب سرحدی گشتی پارٹی پر افغان سرحد کے پار سے کیا گیا جس میں 6پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی سرحدی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں 6سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید اہلکاروں کی شناخت حولدار خال، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا ، سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسان کے طور پر کی گئی ہے۔

دوسرا حملہ اس وقت فرنٹئیر کور بلوچستان کے فوجیوں پر ہوا جب وہ ہوشاب اور تربت کے درمیان ایک فوجی کارروائی کر رہے تھے۔

بلوچستان میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ان دونوں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے بے تحاشہ جانی و مالی قربانیاں دے رہا ہے جس سے قبائلی علاقوں کے حالات بہتر ہو رہے ہیں لیکن مٹھی بھر دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن خدا کی ذات سے قوی امید ہے کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی دشمن عناصر کی کوشش ناکام ہوگی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 10 armed forces personnel martyred in two terrorist attacks in n waziristan balochistan ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.