سعودی قیادت والے اتحاد میں شمولیت پر نواز حکومت کی مبہم پالیسی سے سنیٹ کمیٹی کو تشویش

اسلام آباد:حکومت نے ابھی تک سینیٹ کی اسٹنڈنگ کمیٹی کو اس بات سے مطلع نہیں کیا ہے کہ آیا اس نے سعودی قیادت والے اس 34ملکی اتحاد میں ،جو شام میں زمینی کارروائی کے لیے تشکیل دیا گیا ہے،شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔یہاں منگل کے روز ہونے والی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے شام میں پاکستان کے ملوث ہونے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند گروہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کو شکست دینے کے لیے شام کے اندر اپنی فوجیں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔سعودی عرب کے اس اعلان کا متحدہ ریاستہائے امریکہ نے خیر مقدم کیا اور متحدہ عرب امارا ت نے بری فوج شام بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔مشاہد حسین سید کے ایک سوال پر خارجہ سکریٹری اعزاز چودھری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اتحاد کے حوالے سے تفصیل ابھی تک واضح نہیں ہیں اور یہ کہ حکومت موقع محل دیکھ کر کوئی فیصلہ کرے گی۔تاہم اراکین کمیٹی نے کہا کہ اس معاملہ پر وزارت خارجہ حتمی بیان دے کیونکہ اس معاملہ کو نظر انداز کرنے سے عوام میں مثبت پیغام نہیںجائے گا۔اور ایک بے چینی کی کیفیت طاری رہے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%b3%d8%b9%d9%88%d8%af%db%8c %d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa %d9%88%d8%a7%d9%84%db%92 %d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af %d9%85%db%8c%da%ba %d8%b4%d9%85%d9%88%d9%84%db%8c%d8%aa %d9%be%d8%b1 %d9%86%d9%88 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply