حج کرپشن کیس میں بری قرار دیے جانے والے سابق وزیر کاظمی جیل سے رہا

لاہور: حج کرپشن مقدمہ میں اس ہفتہ اسلام آباد ہائی کورٹ سےبری کیے جانے والے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کاظمی نے کہا کہ عدالت نے ان کی سزائے قید کو باطل قرار دیا ہے۔کاظمی نے مزید کہا کہ وہ ایک سیاسی قیدی تھے اور رہائی پاکر بہت خوش ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اور حج امور کے ڈائریکٹر جنرل راو¿ شکیل اور سابق جوائنٹ سکریٹری برائے حج امور آفتاب الاسلام کو حج کرپشن کیس میں20مارچ کو بری کر دیا تھا۔ ان دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010اور2012میں پاکستانی عازمین حج کے لیے مکہ میں غیر معیاری رہائش گاہ کا بندوبست کیا تھا اور بھاری رشوت کھائی تھی۔ جس سے پاکستانی سیاسی گلیاروں میں زلزلہ آگیا تھا اور ان دونوں کو ان کے عہدوں سے فی الفور بر طرف کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%ad%d8%ac %da%a9%d8%b1%d9%be%d8%b4%d9%86 %da%a9%db%8c%d8%b3 %d9%85%db%8c%da%ba %d8%a8%d8%b1%db%8c %d9%82%d8%b1%d8%a7%d8%b1 %d8%af%db%8c%db%92 %d8%ac%d8%a7%d9%86%db%92 %d9%88%d8%a7%d9%84%db%92 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply