امریکہ نے حافظ سعید کی پارٹی کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

واشنگٹن: دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن میں امریکہ کی وزارت خارجہ نے26/11ممبئی حملوں کے اصل ملزم حافظ سعید کی قیادت والی ملی مسلم لیگ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔امریکہ کا یہ اقدام پاکستان میں اس سال کے اواخر میں ہونے والے عام انتخابات سے عین قبل کیا گیا ہے۔
دہشت گردی کی سرکوبی کے اقدامات کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ نے ملی مسلم لیگ کے سات لیڈروں کو بھی ”غیر ملکی دہشت گردی“قرار دے دیا۔ ملی مسلم لیگ کے ساتھ ساتھامریکہ نے تحریک آزادی کشمیر کوبھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان ملی مسلم لیگ کی اس درخواست کو خارج کر دیاتھا جس میں کمیشن سے استدعا کی گئی تھی کہ ملی مسلم لیگ کا آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی پارٹی کے طور پر اندراج کر لیا جائے۔
کمیشن نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کے باعث اسے سیاسی پارٹی کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us tightens noose on pakistan declares hafiz saeed led party a terror outfit in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News
What do you think? Write Your Comment