صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکہ،45ہلاک

موغادیشو:(ایجنسی) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق شہر کی مرکزی ایمبولنس سروس ’امین‘ کے اہلکار نے بتایا کہ ’ہم نے کم از کم 45 افراد کی لاشوں کو دیکھا ہے۔
‘دونوں کار بم دھماکوں میں صدارتی محل اور ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق پہلا کار بم دھماکا صدارتی محل کے قریب سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ہوا جس کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔
کچھ دیر بعد ہی دوسرے کار بم دھماکے کے ذریعے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا۔دہشت گرد گروپ ’شہاب‘ نے اپنے آن لائن بیان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حملوں میں حکومت اور سیکیورٹی سروسز کو ہدف بنایا گیا۔
حکام کے مطابق مرکزی حملے میں بارودی مواد سے بھری گاڑی کا استعمال کیا گیا، جو سیکیورٹی چیک پوائنٹ کو عبور کر کے صدارتی محل کی طرف جانا چاہتی تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
سیکیورٹی افسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا، وہ اہم اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن وہ ان کے قریب بھی نہیں جاسکے، جبکہ فورسز نے ان میں سے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: twin car bombings kill nearly 45 in somalias mogadishu in Urdu | In Category: خبریں  ( news ) Urdu News

Leave a Reply