ترکی میں ٹرین حادثہ ،24ہلاک 100سے زائد زخمی

استنبول:ترک حکام کے مطابق شمال مغربی ترکی میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس میں کم از کم24افرادہلاک اور120سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناضولی کے مطابق وزیر صحت رجب اکدغان نے ہلاک شدگان کی تعداد کی توثیق کی لیکن زخمیوں کی تعداد73بتائی ۔

وزارت نقل و حمل نے حادثہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تکیر داغ صوبہ میں طوفانی بارشوں سے ایک گاو¿ں کے قریب ایک زمیں دوز نالی اور ریل پٹریوں کے درمیان کی زمین پھٹ گئی تھی جس کے باعث اس ٹرین کے چھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

یہ ٹرین جس میں362مسافر اور عملہ کے چھ اراکین تھے، یونان سے متصل سرحد پر واقع شہر ادرنہ سے استنبول جا رہی تھی۔ایک گمنام خاتون نے جو حادثہ مٰن زندہ بچ گئی، دیمیرورین نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ بھی پٹری سے اتر جانے والے چھ ڈبوں میں سے ایک میں تھی ۔

اس نے کہا کہ حادثہ میں جو مسافر ہلاک ہوئے ہیں ان کے بارے میں وہ وثوق سے کہتی ہیں کہ ان سب کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ کا منظرنہایت دہشت زدہ کردینے والا تھا۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty four killed120 ijured in train accident in turkey in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply