امریکی حملہ میںتین طالبان لیڈر ہلاک

امریکی حملہ میںتین طالبان لیڈر ہلاک
کابل: افغانستان کے جنوب مشرقی پکٹیا صوبہ اور جنوبی زبول صوبہ میں امریکی فوجوں کے فضائی حملہ میں طالبان گروپ کے دو مقامی لیڈر اور تین خود کش بمبار ہلاک ہو گئے ۔جنوب مشرق میں افغان فوج کی 203ویں تھنڈر کور نے ٹینک علاقہ کے ایوب ززائی کے حدود میں یہ ہوائی حملہ کیا۔ذریعہ نے مزید بتایا کہ مجاہد ولد ثور گل پکٹیا صوبہ میں طالبان گروہ کا ایک مقامی لیڈر تھا۔ اسی دوران افغان فوج کے تھنڈر کور نے بتایا کہ غزنی کے آندار علاقہ میں کم ا زکم دو انتہا پسندمارے گئے۔ تھنڈر کور کے مطابق یہ تصادم جس میں دو انتہاپسند مارے گئے ضلع کے آرزو پوسٹ علاقہ کی حدود میں ہوا۔اس تصادم میں کم از کم دو انتہاپسند زخمی بھی ہوئے۔تصادم میں دو اے کے 47اور ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔پکٹیا صوبہ میں ہلاک طالبان لیڈر کی شناخت مجاہد کے طور پر اور زبول صوبہ کے ہلاک شدگان کی شناخت اعبد المعالی اور عمران خان کے طور پر کی گئی ہے۔