ایران سعودی عرب پر حملوں کے لیے حوثی قبائلیوں کو بالسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے

ریاض: سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ ریاض پر حملہ کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کو بالسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے اور دو روز پہلے سعودی عرب کے مختلف شہروں کو نشانہ بنا کر جو میزائل داغے گئے وہ ایران نے ہی حوثی قبائلیوں کو فراہم کیے تھے۔ سعودی عرب نے کہا کہ وہ اس کا مناسب جواب دینے کا سوچ رہا ہے۔
فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی علاقہ پر جو میزائل داغے گئے وہ ایران سے اسمگل کیے گئے تھے۔ انہوںنے مزید کہا کہ اس حملے میں صرف ریاض کو ہی نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ سعودی شہروں نجران ، جیزان اور خمیص مشائط کو بھی نشانہ بنایا ۔
ا نہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو جواب دینے کا ہمیں استحقاق حاصل ہے لیکن اب صحیح وقت اور صحیح مقام کا انتظار کر رہے ہیں۔پنٹا گون نے بھی 26مارچ کو حوثیون کے میزائل حملے کے لیے ایران کو مورد الزام ٹہرایا۔

Title: saudi led coalition accuses iran of supplying huthi missiles that hit riyadh | In Category: خبریں  ( news )

Leave a Reply