روس جلد ہی برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرے گا: وزیر خارجہ لاروف

ماسکو/لندن: روس اور برطانیہ میں سفارتی کشیدگی بتدریج بڑھتی جارہی ہے اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہاہے کہ وہ سابق روسی ڈبل ایجنٹ پر کیمیکلز حملہ پر 23روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے برطانیہ کے فیصلہ کے جواب میں جلد ہی برطانوی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دے گا۔
لندن میں وزیر خارجہبورس جانسن نے روس کی نہایت سخت سرزنش کرتے ہوئے اس پر الزام لگایا کہ یہ حملہ صدر ولادمیر پوتین کی راہ میں آنے والے ہر شخص کو راستے سے ہٹانے کا طریقہ ہے۔ برطانیہکاکہنا ہے کہ سوویت دور کے جاسوس 66سالہ اسکریپال اور ان کی 33سالہ بیٹی یولیا کو روس نے زہر دیا تھا ۔
وہ 4مارچ کو جنوبی انگلستان کے سالسبری شہر میں بیہوش پائے گئے تھے اور ابھی تک وہ اسپتال مٰن موت سے لڑرہے ہیں۔دوسری جانب روس نے اس حملہ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے برطانیہ کا موقف غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس کے پاس اس ضمن میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو روسی جوابی کارروائی کا زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

Title: russia to expel british diplomats soon foreign minister says | In Category: خبریں  ( news )

Leave a Reply