حکومت افغانستا ن پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات حکومتی سطح پر مذاکرات سے حل کرنے تیار:اشرف غنی

کابل: افغانستان کے صدر محمداشرف غنی نے کہا ہے کہ حکومت افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تمام تنازعات حکومت تا حکومت سطح پر مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پرتیار ہے۔
صدر کے دفتر اے آر جی پیلیس کے مطابق صدر غنی نے اس خواہش کا اظہار برطانوی سفیر متعین پاکستان تھامس ڈریو کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔صدر غنی سے اپنی ملاقات میں مسٹر ڈریو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومت تا حکومت سطح کے مذاکرات آگے بڑھایا گیا ایک مثبت قدم ہے۔
مسٹر ڈریو نے مزید کہا کہ حکومت برطانیہ مذاکرات شروع کرنے کا خیر مقدم کرتی ہے اور ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے۔جواب میں صدر غنی نے برطانوی ہائی کمشنر کوکابل آنے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ قیام امن افغان عوام کے اصل مطالبات میں سے ایک اور حکومت کی ترجیح ہے۔
صدر غنی نے مزید کہا کہ افغان حکومت امن اور عوام کی خوشحالی یقینی بنانے کے لیے تامام ضروری اقدامات کرنے تیار ہے۔
انہوںنے دونوں ملکوںکے درمیان اعتماد کے ماحول کے قیام کو دونوں ملکوںکے عوام کی خوشحالی اور امن کو یقینی بنانے کا ضامن بتایا۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ready to resolve all issues with pakistan through dialogue says ghani in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply