ترک فوج کے اولیو برانچ آپریشن میں 1715کرد بندوق بردار ہلاک

تہران: ترک فوجی جنرل اسٹاف کے منگل کی سہ پہر میںجاری ایک تازہ ترین بیان کے مطابق شمال مغربی حلب کے آفرین میں20جنوری سے شروع ہونے والے آپریشن اولیو برانچ کے تحت ترک فوج کی کارروائی میں اب تک کم از کم 1715 کردبندوق بردار ہلاک ہوچکے ہیں۔
پیر کے روز بھی اسی کارروائی کے تحت رجاؤ خطہ کے بلیلقہ میں کرد جنگجوؤں کے ساتھ تصادم میں متعدد ترک فوجی اور ترکی پشت پناہی والے جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
کرد زبان میں شائع ہونے والے اخبار حوار کے مطابق رجاؤ خطہ کے بلیلقہ میں کرد بندوق بردار ترکی کے حمایت یافتہ انتہا پسندوں کے ساتھ خونریز جنگ جاری ہےجس میں اب تک سات جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 1700 kurdish fighters killed captured in turkish military operation in northern syria in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply