مونی رائے بنیں گی سلمان خان کی محبوبہ

نئی دہلی: فلم ’دبنگ 3‘ کا سب کو انتظار ہے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ موجود نہیں۔سلمان خان کی اس ایکشن تھرلر فلم سیریز کی پہلی دونوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں جس کے بعد گزشتہ ایک سال سے اس کی تیسری فلم بنانے کی باتیں جاری ہیں۔

Mouni Roy’s role is not bigger than Sonakshi Sinha in Dabangg 3
سلمان خان کے بھائی ارباز خان اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ’دبنگ 3‘ بنانے پر کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے فلم کی مکمل کاسٹ اور کام کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔پہلے ایسا خیال کیا جا رہا تھا کہ ’دبنگ تھری‘ میں سوناکشی سنہا کے بجائے دوسری اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم بعد میں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ تیسری فلم میں بھی وہی ’چلبل پانڈے‘ کی ’رجو‘ بنیں گی۔
Mouni Roy’s role is not bigger than Sonakshi Sinha in Dabangg 3
لیکنگزشتہ دنوںسے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہے کہ ’دبنگ تھری‘ میں مرکزی کردار سوناکشی سنہا کے نہیں بلکہ ٹی وی اداکارہ مونی رائے کا ہوگا۔لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں کہ مونی رارائے فلم میں سلمان خان کی ’رجو‘ بنیں گی۔
Mouni Roy’s role is not bigger than Sonakshi Sinha in Dabangg 3
اخبار ڈی این اے کے مطابق اس خبر میں کوئی سچائی نہیں کہ ’دبنگ تھری‘ میں مونی رارائے مرکزی کردار کریں گی۔خبر کے مطابق فلم میں مونی رائے نہیں بلکہ سوناکشی سنہا ہی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، البتہ فلم میں مونی رائے کو سلمان خان کی سابق محبوبہ کے طور پر دکھایا جائے گا۔
Mouni Roy’s role is not bigger than Sonakshi Sinha in Dabangg 3
رپورٹو ں کے مطابق مونی رائے ’دبنگ تھری‘ میں صرف 15 سے 20 منٹ کے کردار میں سلمان خان کی سابق محبوبہ کے طور پر نظر آئیں گی، تاہم فلم میں سوناکشی سنہا ہی ان کی ’رجو‘ بنیں گی۔’دبنگ تھری‘ میں سنی لیونی کو بھی مختصر کردار دیے جانے یا پھر ان کا آئٹم سانگ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
Mouni Roy’s role is not bigger than Sonakshi Sinha in Dabangg 3
واضح رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’دبنگ‘ 2010 اور دوسری فلم ’دبنگ ٹو‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، دونوں میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔یہ فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں تھیں۔

(نوٹ: سبھی فوٹوزمونی انسٹا گرام سے)

Title: mouni roys role is not bigger than sonakshi sinha in dabangg 3 | In Category: خبریں  ( news )

Leave a Reply