کرد جنگجوؤں کے ساتھ مسلح تصادم میں کثیرتعداد میں ترک فوجی مارے گئے

تہران: ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی حلب میں آفرین علاقہ میں کرد جنگجوؤں کے ساتھ مسلح تصادم میں کثیر تعداد میں ترکی کے اور ترکی کی حمایت یافتہ انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔
کرد زبان میں شائع ہونے والے اخبار حوار کے مطابق کرد بندوق بردار ترکی کے حمایت یافتہ انتہا پسندوں کے ساتھ راجﺅ خطہ کے بلیقہ گاؤں میں نبرد آزما ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ترک فضائیہ نے کرد حملہ کے بعد رجاؤ میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں گولہ باری کی۔حوار نیوز نے خبر دی ہے کہ دہشت پسند گروپ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ایک خونخوار کمانڈر سیف بلود ابو بکر نے شمال مغربی حلب کے آفرین خطہ میں کردوں کے خلاف ترک فوج کے آپریشن اولیو برانچ میں مدد کی تھی۔

Read all Latest news news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from news and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More turkish forces killed in clashes with kurds in northern syria in Urdu | In Category: خبریں News Urdu News

Leave a Reply