افغانستان میں گذشتہ سال10ہزار سے زائد ہلاک و زخمی

کابل: اقوام متحدہ نے جمعرات کے روز کہا کہ گذشتہ سال کے تشدد کے دوران 10ہزار سے زائد افغان ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں اصل ہاتھ انتہاپسندوں کے بموں کا ہے جبکہ امریکہ کے فضائی حملوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں صرف اضافہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈوبالڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال اگست میں افغانستان میں مزید جارح امریکی حکمت عملی بشمول فضائی حملوں کا اعلان کیا۔تو دوسری جانب دہشت گردوں نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران حملے کر کے تقریباً150افراد کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 3438افرا ہلاک اور 7015دیگر زخمیہوئے تاہم یہ تعداد گذشتہ سال کی نسبت 9فیصد کم ہے۔اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ جہاں حکومت مخالف عناصر نے دیدہ دانستہ شہریوں کو نشانہ بناکر حملے کیے ان میں 27فیصد ہلاکتیں خود کش دھماکوں کا شاخسانہ ہیں۔

Title: more than 10000 afghan civilians killed or wounded last year u n says in Urdu | In Category: خبریں  ( news ) Urdu News

Leave a Reply