شام میں دو روز کے دوران بشار الاسد کی وفادار فوج کے حملوں میں250افراد ہلاک

بیروت: شام میں حکومت کے باغیوں کے خلاف سرکاری فوجوں کی گولہ باری اور فضائی حملوں میں اتوار سے اب تک250سے زائد افرا د ہلاک ہو گئے۔
شام میں گذشتہ سات سالہ جنگ نے اس وقت زبردست موڑ اختیار کر لیا جب شام کی حکومت نے بھی شمالی آفرین خطہ میں اپنی فوجیں بھیج دیں جہاں وہ کردوں کے زیر تسلط علاقہ پر حملہ کر رہی ترک فوجوں کے حملوں کی زد میں آگئیں۔
اس خونریز ی کی، جس میں فضائی حملے، راکٹ حملے اور گولہ باری نے زبردست جانی و مالی نقصان کیا ہے،عالمی پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے ۔
اقوام متحدہ کے ایک مستقل رکن فرانس نے اس بمباری کو بین الاقوامی انسانی ہمدردی قانونکی سنگین خلاف ورزی سے تعبیر کیا۔شامی فوجوں کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
بشارالاسد حکومت کا صرف یہی کہنا ہے کہ وہ صرف انتہاپسندوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Title: more bombs hit syrias ghouta killing a reported 250 people in 48 hours | In Category: خبریں  ( news )

Leave a Reply